کچی اینٹ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ اینٹ جسے بَھٹّے میں پکایا نہ گیا ہو، بودی اینٹ۔  اگر مینہ زور سے برسا تو گل جائیں گی دیواریں کہ اینٹیں ساری کچی ہیں بشیر احمد کے بَھٹّے کی      ( ١٩٣٧ء، چمنستان، ١٥٧ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ صفت 'کچی' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'اینٹ' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٣٧ء کو "چمنستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث